وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب

0 39

تحریر۔کبیر حسین

اس میں کوئی شک نہیں کہ وطن عزیز۔خطہ فردوس بریں پر جب بھی کٹھن مرحلہ آیا مسلم لیگ ن نے نہ صرف مسائل کی دلدل سے نکالا بلکہ ترقی کی نئی راہیں متعین کیں۔موٹروے کا تاریخی منصوبہ ہو یا سی پیک جیسا شاہکار یہ کارنامے سوائے مسلم لیگ ن کے کسی کا مقدر نہیں ٹھہرے۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے اپنا عہدہ سنبھالتے ہوئے عوام سے وعدہ کیا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ان سے نبرد آزماہونا اور قوم کو ترقی و خوشحالی دینا ہمارا بنیادی مقصد ہے جس کیلئے دن رات ایک کردینگے اسی مقصد کے حصول کیلئے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اپنی پوری ٹیم کیساتھ کوشاں ہیں۔میاں برادران کی سب سے بڑی خاصیت یہ ہے کہ عالمی سطح پر تمام بڑے ممالک خصوصاً چین،سعودی عرب،ترکی متحدہ عرب امارات کی نہ صرف قیادتیں ان پر بھرپور اعتماد کرتی ہیں بلکہ دوطرفہ تعلقات جب بھی پروان چڑھے مسلم لیگ ن کے دور میں ہی کامیاب ہوئے۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف جو اس وقت ریاض میں منعقدہ عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے موجود ہیں گزشتہ روز سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح،سعودی وزیر خزانہ محمد الجد عان اور سعودی وزیر برائے صنعت بندربن ابراہیم الخیریف سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کیں،وزیر اعظم کے ساتھ وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وفاقی وزیر پاور اویس احمد خان لغاری بھی موجودہیں۔جیسے پہلے راقم الحروف نے عرض کیا کہ تمام بڑے ممالک اور خصوصاً اسلامی ممالک کی قیادتیں مسلم لیگ ن کی قیادت پر بھرپوراعتماد کرتی ہیں اور کل ہونیوالی ملاقاتیں بھی نہ صرف کامیاب رہیں بلکہ اتفاق کیا گیا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے مزید مواقع تلاش کرے گا۔بحثیت پاکستانی وزیر اعظم اور بحثیت ہم سب قوم کیلئے باعث فخر یہ ہے کہ سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ملاقات میں ”پرائم منسٹر آف ایکشن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کی کارکردگی اور کام کرنے کی رفتار سے آگاہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ پاکستان کی ترقی کے مشن کو لے کر چل رہے ہیں جس میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں،آپ کا مشن ہمارا مشن ہے،سرمایہ کاری کے حوالے سے پاکستان ہماری ترجیح ہے، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور توانائی کے شعبے میں بھرپور تعاون جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستانیوں نے سعودی عرب کے مختلف شعبوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا،سعودی وزیر نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجد عان سے ہونیوالی ملاقات میں سعودی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی سعودی عرب کی ترقی ہے جبکہ سعودی عرب نے ویژن 2030 کے حوالے سے حکومتی سطح پر اصلاحات کیں اور مشکل فیصلے کئے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزراءسے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کا ہر مشکل میں ساتھ دینے پر خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز آل سعود،سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود اور سعودی وزیر وزراءکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرے پچھلے دور حکومت میں سعودی عرب کی حمایت اور مدد کی بدولت ہمارے معاشی حالات بہتر ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان ایک دوسرے کے اسٹریٹجک پارٹنرز ہیں۔وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب ایک نئی نوید لے کر آئے گا تنقید کرنیوالے صرف تنقید اور باتوں تک ہی محدود رہیں گے لیکن ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ ن کی قیادت میں ملک جن کٹھن حالات سے گزررہا ہے انشااللہ ضرور نکلے گا لیکن بقول وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہبازشریف ہمیں صبر،محنت اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.