زمان تحفظ مومنٹ علاقے کی مسائل کے حل اور ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہے،قبائلی عمائدین

0 75

چمن(رنزوریار سے)چمن زمان تحفظ مومنٹ کا آج بروز اتوار خوشی محمد روڈ چمن میں مرکزی دفتر کا افتتاح زمان تحفظ مومنٹ کے علماء کرام قبائلی عمائدین ڈاکٹرز و وکلاء حضرات اور زندگی کے دیگر شعبہ سے منسلک سینکڑوں عزیز و اقارب کی موجودگی میں کیا گیا۔افتتاحی تقریب کے پروگرام سے زمان تحفظ مومنٹ کے علماء کرام، قبائلی عمائدین و نوجوانوں بشمول حاجی حافظ اخترمحمد، حاجی محمد حنیف، حاجی عین الدین، حاجی عبدالغنی، حافظ عبدالقادر، مولوی فضل الرحمٰن ، حاجی عبدالظاہر، حاجی شاہ ولی، ڈاکٹر عبدالمنان، ڈاکٹر عبدالکریم، محمود خان، حاجی محمد ہاشم، حاجی عبدالباری زرگر، حاجی محمد داؤد، حاجی صادق، ماسٹر صلاح الدین، محمد نسیم رنزوریار، عبدالقدیر، شہزادہ شمس اللّٰہ، حاجی بشیر احمد، محمد سردار خان، نجیب اللّٰہ زرگر، انعام اللّٰہ اور دیگر نے اپنے خاندان کی نمائندگی کرتے ہوئے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ چمن کے عوام کے علاوہ عشے زئی قوم کے بڑے شاخ زمان کہول کے عوام اس جدید دور میں مختلف مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں۔نادرا پاسپورٹ، بجلی کی لوڈشیڈنگ، صحت عامہ کے مسائل اور دیگر چھوٹے و بڑے سماجی مسائل نے ہمارے عزیز واقارب اور دیگر غریب عوام کو زندگی سے بے زار کرکے رکھا ہے۔پچھلے کئی ادوار میں ہمیں اپنے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے جو قابل مذمت کے سوا ناقابل برداشت عمل بھی ہے۔ہمارے حقوق پر مختلف حربوں سے ڈھاکہ ڈالا گیا ہے ہمارے جوانوں کو ہر قسم روزگار اور سہولیات سے محروم اور دور و بے خبر رکھے ہیں۔حکومت وقت کا ناقص پالیسیوں کی وجہ سے زمان تحفظ مومنٹ کے غریب عوام زندگی کے کئی مشکلات سے دوچار ہیں جیسے نادرا لوکل اور پاسپورٹ بنانا اسی طرح تعلیم صحت روزگار اور امن و امان جیسے درپیش مسائل میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کیلئے ایک پرامن فلیٹ فارم کا آغاز کیا گیا۔تمام شرکاء نے زمان تحفظ موومنٹ کے اراکین کو قانونی و قومی حقوق سے محروم کرنے سے پہلے ٹھوس اقدامات اٹھانے کا عزم کیا۔
ہمارے چمن شہر میں دیگر جوانوں کی طرح بے روزگار اور محروم رکھے گئے ہیں۔ یہاں چمن کے تمام آباد قوموں سے اچھے برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے مقررین نے واضح طور پر کہا کہ زمان تحفظ مومنٹ نہ کسی سیاسی جماعت یا رہنماء، قومی تنظیم اور نہ کسی قوم سے شخصی تضاد پر وجود میں لایا ہے بلکہ اپنے حقوق کی دفاع اور نوجوان نسل کی اچھی تربیت و رہنمائی کیلئے پرعزم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نسل نو کے جوان طبقہ بے روزگاری غربت اور بدامنی و منشیات کی وجہ سے ذہنی بیماری میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
اسکے علاوہ پاک افغان بارڈر یہاں کے لوگوں کیلئے ذریعہ کفالت معاش واحد ذریعہ ہے۔
ہمیں پتہ ہے کہ ہم دن بہ دن اس تجارت و روزگار سسٹم سے محروم ہوتے جا رہے ہیں اس طرح مختلف مسائل اور مشکلات کھڑے کرتے ہیں۔ غریب طبقہ فکر کے افراد روزبروز پریشانیوں سے دوچار ہوتے جارہے ہیں۔
اس طرح کے مسائل کو مشترکہ طورپر حل کرنے کیلئے زمان تحفظ مومنٹ کو وجود میں لایا گیا ہے کہ جمہوری طرز سے ہم بھی اپنے حقوق کی جدوجہد کریں اور علاقے میں امن و امان، ترقی اور خوشحالی کو باہمی مشاورت سے طے پا کر اپنے درمیان اتحاد واتفاق قائم کریں۔
زمان تحفظ مومنٹ چمن شہر کے تمام مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتا ہے اور شہر کے ہر بڑے و چھوٹے مسئلے کی قومی اور قانونی طرز پہ حل کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور رہیگے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.