ڈرامہ پری زاد نے بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا

0 153

ڈرامہ پری زاد نے بھارتی اداکارہ کا دل جیت لیا

لاہور (ویب ڈیسک)حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ” پری زاد “پاکستانی عوام کی طرح بھارتی پنجابی فلموں کی اداکارہ سونم باجوہ کے دل میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگیا۔ڈرامے کی آخری قسط کے نشر کئے جانے کے بعد سونم باجوہ نے انسٹاگرام پر ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری کو غیر معمولی

 

قرار دیا۔بھارتی اداکارہ کی جانب سے تعریفی کلمات موصول ہونے پر احمد علی اکبر نے بھی اداکارہ کی تعریف کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اوہ میرے خدایا“، آپ کا بہت بہت شکریہ۔اس سے قبل پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اداکار احمد علی اکبر کو عالمی سطح پر پذیرائی ملنے پر بہت خوش ہیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کیا ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.