پیٹ پرست ڈیموکریٹ الائنس کی عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہوگی،نذیر خان اچکزئی

0 198

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات نذیر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کی بہتر مستقبل اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کام کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان وہ لیڈر ہے جن کو پاکستان کی آنے والے نسلوں کے خوشحال مستقبل کا فکر ہے عوام کی بڑی تعداد اب بھی وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے ساتھ جڑیں ہوئے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی بدولت پورے خطے میں پاکستان اب خارجہ پالیسی بنانے میں آزاد ہے، جس کی وجہ سے دنیا کے ساتھ برابری کی بنیاد پر ہمارے تعلقات قائم ہورہے ہیں اسی دوران پاکستان میں مداری سیاست دانوں کی ایک مجموعہ سامنے آکر پیٹ پرستی کی خاطر ملک کے جمہوری حکومت کو گرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ایسی غیر جمہوری تحریکیں ملک اور عوام کی مفاد کیلئے نہیں ہوتی یہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والی جماعتیں ہیں پاکستان میں کرپشن کو فروغ دینے میں ملوث جماعتوں کا گروہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوگی، یہ دھاندلی کے پیداوار ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہمیشہ ایک دوسرے پر دھاندلی کرنے کے الزام لگا رہے تھے اور ایک دوسرے کو کرپٹ کہہ رہے تھے مگر جب ملک میں کرپٹ سیاستدانوں پر ایک صاف ماضی کے مالک وزیر اعظم نے ہاتھ ڈالا تو انکی چیخیں نکل آئی اور ایک دوسرے کو بچانے کیلئے پیٹ پرست ڈیموکریٹ الائنس کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے احتجاج اور تحریک عدم اعتماد کا واویلا شروع کردیا، وزیر اعظم عمران خان نے غریب عوام کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں صحت انصاف کارڈ، احساس پروگرام، بلا سود قرضے، میرا گھر اسکیم سمیت ماہانہ ستر ارب روپے پیٹرولیم ممصنوعات پر سبسڈی دے رہے ہیں ملک میں بڑے پیمانے پر ہائی وے سڑکیوں کا جال بچھا رہے ہیں انشااللہ اگلی باری پھر ہماری ہوگی پی ڈی ایم ایک بار پھر منہ دیکھتا رہ جائے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.