سیاسی و جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے،بی این پی

0 332

بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی ڈی ایم کے 4 دسمبر کو منعقدہ ریلی کےلئے تیاریاں کےلئے ایک اجلاس منعقد ہوا
جس میں کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ ‘ مرکزی کمیٹی اراکین پارلیمنٹرین ضلعی کابینہ ‘ یونٹس سیکرٹریز ‘ ڈپٹی سیکرٹریز ‘ ضلعی کونسلران سمیت سینئر دوستوں نے شرکت کی

کوئٹہ (صحافت ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پی ڈی ایم کے 4 دسمبر کو منعقدہ ریلی کے لئے تیاریاں کے لئے ایک اجلاس منعقد ہوا

جس میں کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ ‘ مرکزی کمیٹی اراکین پارلیمنٹرین ضلعی کابینہ ‘ یونٹس سیکرٹریز ‘ ڈپٹی سیکرٹریز ‘ ضلعی کونسلران سمیت سینئر دوستوں نے شرکت کی اجلاس کے مہمان خاص پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری ایم پی اے زینت شاہوانی ایڈووکیٹ تھے اعزازیمہمان مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ

جبکہ اجلاس کی صدارت ایم پی اے و ضلعی صدر احمد نواز بلوچ نے کی مرکزی کمیٹی کے اراکین ساجد ترین ایڈووکیٹ ‘ غلام نبی مری ‘ چیئرمین جاوید بلوچ ‘ ایم پی اے شکیلہ نوید دہوار ‘ میر جمال لانگو ‘ شمیلہ اسماعیل ‘ ضلعی جنرل سیکرٹری آغا خالد شاہ دلسوز ‘ ضلعی سینئر نائب صدر ملک محئی الدین لہڑی ‘ انفارمیشن سیکرٹری یونس بلوچ ‘ لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ پروفیشنل سیکرٹری چوہدری زبیر ‘ چیئرمین واحد بلوچ ‘ ٹکری شفقت حسین لانگو سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں آج کوئٹہ میں ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرنے اور کامیاب بنانے کے لئے مختلف تجاویز اور حکمت ترتیب دی گئی

اور اس سلسلہ میں مختلف علاقائی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں کہ وہ آج کے پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ کی جانب سے گزشتہ دنوں ملتان میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کے اندراج جلسہ کو سبوتاژ کرنے کے خلاف جو ملک بھر میں کال دی گئی پارٹی کے کارکنان سے بھرپور انداز میں شرکت کرکے کامیابی سے ہمکنار کریں

اور سیاسی و جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں پی ڈی ایم حقیقی معنوں میں پارلیمنٹ کی بالادستی آئین اور قانون کی حکمرانی میڈیا اور عدلیہ کی آزادی جاری کمرتوڑ مہنگائی ‘بیروزگاری‘ بدامنی ملک اور یہاں کے عوام کو نجات دلانے کے لئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں تاکہ ان سلیکٹڈ حکمرانوں سے عوام کی جانب چھڑائی جائے

اور اس کے لئے سیاسی کارکنوں کو اپنے بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے عوام کو شعوری و فکری طور پر باشعور رکھ کر میدان میں لانا ہوگا کیونکہ جدوجہد کے بغیر ہم کسی بھی صورت میں عوام کو جو درپیش مشکلات ہیں ان بحرانوں کے نکالنے کے لئے جدوجہد اولین شرط ہے

انہوں نے بی این پی کے کارکنوں عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے علاقائی ٹولیوں کی صورت میں پارٹی جھنڈوں کے ساتھ آج دوپہر ڈھائی بجے میٹروپولٹن کے سبزہ زار اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.