ہر سیاستدان کو ملک اور قوم کے مفاد کیلئے کام کرنا چاہیے،ڈاکٹر ذیشان نجم خان

0 130

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی اختلافات ملک و قوم کیلئے باعث نقصان ہے انہوں نے کہا کہ یہ وقت اختلافات کا نہیں بلکہ ملک و قوم کی ترقی میں کردار ادا کرنے کا وقت ہے حکمرانوں سیاسی اختلافات سے باز آجائیں اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں۔ روز بروز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے عوام خودکشیوں پر مجبور ہے جو ملکی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے۔ انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومتی جماعتوں سے مطالبہ ہے کہ سیاسی اختلافات چھوڑ کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے متفق و متحد ہو کر کام کرے تا کہ ملک و قوم ترقی کر سکے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.