پشتون عوام آج بھی اپنے تمام تر حقوق واختیارات سے محروم ہے ‘ نصراللہ خان زیرے

0 285

کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبای سیکریٹری اور ممبر صوبای اسمبلی نصراللہ خان زیرے کے اعزاز میں کراچی بار روم میں استقبالیہ پروگرام کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر کراچی بار ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری اور ممتا ز وکیل نعیم میمن ایڈووکیٹ ‘سینٹر وکلاءنعیم قریشی ایڈووکیٹ ‘قادر خان ایڈووکیٹ‘علی ایڈووکیٹ ‘ملک نورالدین کاکڑ ایڈووکیٹ ‘محترمہ منیزہ کاکڑ ایڈوکیٹ اور کراچی بار کے دیگر وکلا بھی موجود تھے اس موقع پر کراچی بار کی جانب سے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کو روایتی سندھی آجرک اور ٹوپی پیش کی گئی وکلا سے خطاب کرتے ھوے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے نے کہا کہ پشتونخوامیپ کی سیاست سامراج اور استعمار دشمن ہے اور اینٹی فیوڈل ہے جس کی بنیاد خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی نے آج سے 90 سے قبل انگریزی استعمار کے خلاف شروع کی اور خطے کو انگریزی استعمار سے آزادی دلانی تھی اور آخر کار خطے کے کروڑوں عوام و اقوام کو آزادی تو نصیب ھوی مگر ملک کے قیام کے بعد آج تک محکوم اقوام بالخصوص پشتون عوام آج بھی اپنے تمام تر حقوق واختیارات سے محروم ہے ‘ پشتونخوا وطن آج بھی مختلف حصوں میں منقسم ہے اور پورے ملک میں پشتون عوام تمام تر شھری و انسانی حقوق سے محروم ھے اور سب سے بڑا مثال وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی کو مسلسل دو سالوں سے بلاجواز کراچی جیل میں رکھنا ہے اس موقع پر کراچی بار ایسوسیشن کے جنرل سیکرٹری نعیم میمن ایڈوکیٹ نے ایم پی اے نصراللہ خان زیرے کو کراچی بار کے دورے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پشتونخوا میپ نے ہمیشہ جہموریت عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ملک میں امن سماجی انصاف کے لئے جدوجہد ایک سنہارا باب ہے اور خاص کر شہید عثمان خان کاکڑ تمام عوام و اقوام کے توانا آواز تھے جنہیں شہید کیا گیا مگر آج بھی ان کے لاکھوں مداح موجود تھے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.