کھانستے ہوئے سر کو فرش کی جانب جھکانے سے کیا ہوتا ہے؟

1 269

کھانستے ہوئے سر کو فرش کی جانب جھکانے سے کیا ہوتا ہے؟

لندن(ویب ڈیسک)کھانستے ہوئے سر کو فرش کی جانب جھکالینا ایسے وائرل ذرات کے پھیلایو میں کمی لاسکتا ہے جو مختلف امراض جیسے کووڈ 19 کا باعث بنتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں پتلوں کو ایک واٹر ٹنل رکھ کر اس جگہ لیزر شعاعوں کا استعمال کرکے دیکھا گیا کہ وائرل ذرات بہہ سکتے ہیں یا نہیں

 

۔تحقیق کے لیے پتلوں کو مخلف زاویوں سے رکھا گیا جیسے سر اوپر اٹھا کر یا فرش کی جانب جھکا کر دیکھا گیا۔ان پتلوں کو حرکت دینے پر دریافت کیا گیا کہ سر اوپر یا سیدھا رکھنے پر ذرات زیادہ آسانی سے پھیلتے ہیں،اس کے مقابلے میں سر نیچے کی جانب جھکانے پر وائرل ذرات فرش کی جانب چلے جاتے ہیں اور زیادہ فاصلے تک سفر نہیں کرپاتے۔محققین نے اسے حیران کن دریافت قرار دیا۔انہوں نے بتایا کہ تحقیق میں وائرل ذرات کے پھیلا ﺅکے 2 مختلف پیٹرن کا مشاہدہ کیا گیا،

 

نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ ہمیں کھانستے ہوئے سر کو فرش کی جانب جھکالینا چاہیے تاکہ زیادہ تر ذرات وہاں ہی جائیں۔یہ تحقیق کچھ حد تک محدود تھی اور اس میں پانی سے بھرے ماحل میں لیزر کا استعمال کرکے ہوا کے بہا کا مشاہدہ کیا گیا تھا۔تحقیق میں ہوادار مقام میں اس طرح کا تجربہ نہیں کیا گیا مگر محققین کو توقع ہے کہ وہ اس تجربے کی بنیاد پر اپنے تحقیقی کام کو حقیقی انسانوں میں کھانسی کے اثرات جاننے کے لیے بڑھا سکیں گے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ” کچھ کچھ ہوتا ہے“ کی کہانی بکواس تھی ، شاہ رخ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.