کوئٹہ: مسجد میں بم دھماکا، پولیس اہلکار شہید

0 126

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ٹاؤن کچلاک کی ایک مسجد میں دیسی ساختہ بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید جب کہ 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دیسی ساختہ بم مسجد میں پھنکا گیا جب کہ دھماکے کا ہدف امام مسجد تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوع پر پہنچے اور متاثرہ مقام کو گھیرے میں لے کر ناکہ بندی کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 5 یولیس اہلکار بھی شامل ہیں، شہید اور زخمی پولیس اہل کاروں کا تعلق ایگل اسواڈ سے ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.