آئندہ ہفتے لبنان کے اسپتالوں میں مریضوں کا داخلہ بند رہے گا

0 121

بیروت: لبنان میں اسپتال ایسوسی ایشن کے صدر نے جمعہ کے روزایک بیان میں کہا کہ لبنان کی میڈیکل ایسوسی ایشن کے احتیاطی اقدام کے تحت ڈائلائسز اور کینسر کے مریضوں کے علاوہ اگلے ہفتے دیگر امراض کے مریضوں کا داخلہ بند رہے گا۔لبنانی اسپتال ایسوسی ایشن کے سربراہ سلیمان ھارون نے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں صحت کا شعبہ ایک بڑی تباہی کے دہانے پر ہے۔ اسپتال ادویات اور طبی سامان کی درآمد کرنے والوں کا واجبات ادا کرنے سے قاصر ہیں جس کی وجہ سے وہ مریضوں کا علاج معالجہ کرنے میں ناکام ہیں۔لبنان میں اسپتال مالکان کی تنظیم کے صدر نے انکشاف کیا کہ ادویات کا موجودہ ذخیرہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے ناکافی ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ادویات اور دیگر سامان کی درآمد میں کم از کم تین ماہ درکار ہیں۔سلیمان ہارون نے عہدیداروں سے اپیل کی کہ وہ بینکوں سے طبی سامان خریدنے اور انہیں اسپتالوں میں محفوظ بنانے کے لیے امریکی ڈالر میں رقوم کی منتقلی کی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں اسپتالوں میں مریضوں کی اموات کا اندیشہ ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.