پاکستان فلسطینی عوام پر بمباری رکوانے میں اپنا کردار ادا کریں،عالم کاکڑ

0 54

کوئٹہ(نمائندہ عائشہ اکبر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عالم کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی عالم اسلام کا قلعہ کہلاتا تھا اور پورے عالم اسلام کی نظریں پاکستان کی طرف لگی ہوتی تھی لیکن اب بدقسمتی سے پاکستان حکومت فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور وحشیانہ بمباری رکوانے کیلئے کردار ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے نگران وفاقی حکومت فوری طور پر فلسطینی عوام پر بمباری رکوانے میں اپنا کردارادا کرے اور جنگ سے متاثرہ فلسطینی عوام کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنائے۔یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔عالم کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی فوج وحشیانہ طریقے سے غزہ اور فلسطینی عوام پر بمباری کر رہا ہے جس سے اب تک 10ہزار سے زائد بچے ،خواتین اور بوڑھے جاں بحق جبکہ ہزاروں کی تعداد میں فسلطینی عوام زخمی ہیں اور اسلامی ممالک فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم رکوانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ایک مذہبی جماعت کے لیڈر فسلطین کے نام پر جلسے وجلوس کرکے اپنی سیاست چمکانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ہم انہیں کہنا چاہتے ہیں کہ اگر وہ فلسطینی عوام سے حقیقی طور پر ہمدردی نہیں کرسکتے تو فلسطین کے نام پرسیاست بھی نہ چمکائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بمباری سے نہ تو ہسپتال محفوظ ہیں اور نہ ہی گھر محفوظ ہیں اور اسرائیلی وزیر غزہ پر ایٹمی بم گرانے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت فوری طور پر او آئی سی کا اجلاس طلب کرکے فلسطینی عوام پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور مظالم رکوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.