عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے، ملک سکندرخان ایڈوکیٹ

0 156

کوئٹہ اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ عوامی مسائل کا حل اور علاقے کی ترقی اولین ترجیح ہے اسکی راہ میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے کوئٹہ کے نواحی علاقوں بالخصوص نواں کلی و گردونواح میں جمعیت علماءاسلام کے نمائندوں کی عوامی اور علاقائی مفاد پر مشتمل ترقیاتی منصوبے کسی سے پوشیدہ نہیں ہمیشہ علاقے کے بہتر مفاد کو مدنظر رکھ کر بلارنگ ونسل انسانیت کی خدمت کی نفرت اور تعصب کو ہوا دینے والے شرپسند عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز عبدالصمدحقیار کے آفس نواں کلی میں جماعتی زمہ داران سے جاری ترقیاتی عمل پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جمعیت علماءاسلام زرغون آباد یونٹ کے امیر حافظ عبدالقادر مندوخیل عبدالصمد حقیار ملک منیر سکندر ایڈوکیٹ حاجی محمدنعیم کاکڑ شربت خان سلمانخیل حاجی محمد حسن سلطان خان کاکڑ محمدنبی توخی اور دیگر موجود تھے انہوں نے کہاکہ نواکلی کا کوئی گلی محلہ ترقیاتی عمل سے محروم نہیں رہے گی علاقے میں نفرت اور تعصب کو ہوا دینے والے علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں جمیعت علماءاسلام قومیت علاقائیت اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر ہوکر انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جمیعت علماءاسلام کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے اپنے مکروہ عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گےنواں کلی کے مختلف علاقوں خلجی آباد کلی ناصران زرغون آباد ملاخیل آباد ٹیچرز کالونی اور آس پاس کے دیگر تمام محلوں میں ترقیاتی کام کو مزید تیز کرکے علاقے کے پسماندگی کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.