وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں: زمرک اچکزئی
ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے ضرورت ہیں
وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں: زمرک اچکزئی
(ڈیلی صحافت کوئٹہ ویب ڈیسک )
صوبائی وزیر زراعت انجیر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی دنیا کیلیے چیلنج ہے۔وسیع پیمانے پر جنگلات کی کٹائی اور ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے دنیا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ جنگلات اس سے بچنے اور منفی ماحولیاتی تبدیلیاں روکنے میں زراعت کی ابادی بہترین معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے ضرورت ہیں
یہ بات انہوں نے بلوچستان فورم آف انوار مینٹل جرنلسٹس کے صدر ظایر خان ناصر اور جنرل سکریٹری ڈاکٹر ثناء اچکزئی کی قیادت میں ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میں صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ شجرکاری مہم کے آغاز کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں درخت لگائے ضرورت ہیں ۔ اپنے بچوں کی بہترین مستقبل اور صحت مند ماحول کی فراہمی کیلئے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو بہترین پرفضا اور سرسبز وشاداب ماحول کی فراہمی کیلیے ضروری ہے کہ شجرکاری مہم کو کامیاب کیا جائے۔ زمین کو رہنے کے قابل بنانے اسکی کٹائی روکنے کیلئے درخت سب سے زیادہ معاون ہوتے ہیں۔ منظم اور وسیع پیمانے پر شجرکاری کرکے ہی ہم آنیوالی نسلوں کو بہتر فضا فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری کے جہاں معاشی فوائد ہیں