وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے، مرتضی وہاب

0 112

کراچی: ترجمان حکومت سندھ مرتضی وہاب نے تنقید کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت کورونا سے نہیں سندھ حکومت سے لڑنا چاہتی ہے، وفاق نئے اسپتال بنانے کے بجائے ہمارے کامیاب ادارے بھی واپس لے رہا ہے، وزیراعظم صاحب یہ وقت لینے کا نہیں دینے کا ہے۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کورونا سیمتعلق شہریوں سیگزارش ہیسماجی فاصلہ رکھیں، سندھ اسمبلی ٹیکنالوجی کیذریعیپہلاآن لائن اجلاس کریگی،آج کی پیش رفت ایک اہم پیش رفت ہے، عوام کے منتخب نمائندے اپنے گھروں پربیٹھ کر کام کر سکتے ہیں، اسی طرح عوام بھی تمام احتیاطی تدابیر کو فالو کرسکتے ہیں۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کوروناسے متعلق 3آرڈیننس کی آج سندھ اسمبلی نے منظوری دی، گورنرکی منظوری کے بعدتمام قوانین کااطلاق ہوگا، ہم نے میڈیا کے ذریعے شہریوں کوآگاہ کیاہے۔سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ کراچی کے 3اسپتال سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدوفاق کومنتقل ہوناتھے، اسپتالوں میں این آئی سی ایچ،این آئی سی وی ڈی،جناح اسپتال شامل ہیں، سپریم کورٹ نے17جنوری 2019کے فیصلے میں کچھ مندرجات طیکئے، ابھی تک کوئی بھی لوازمات وفاقی حکومت نے پورینہیں کئے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اعتبارسے پی ٹی آئی کے بہت سے چیمپئن بڑی باتیں کرتے رہے ہیں،2011میں یہ اسپتال سندھ حکومت کو منتقل ہوئے تو ان کا بجٹ1 ارب تھا اور منتقلی کے بعد ترقی کا سفر تینوں اسپتالوں میں شروع ہوا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی کے 12مقامات پرچیسٹ پین یونٹ بنائے گئے ہیں، لاکھوں کی تعدادمیں لوگ اس سہولت سیمستفیدہورہیہیں، جناح اسپتال کا ایک زمانے میں بہت برا حال تھا آج جناح اسپتال میں بہتری آئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب کو سندھ حکومت نے ڈیل کیا، مذاق اڑانے والے صرف تنقیدکرپائیں گے، کراچی میں واقع اسپتال میں مہنگا علاج مفت ہوتاہے، 15سے16ارب سندھ حکومت ان اسپتالوں پرخرچ کرتی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ تھرپارکرمیں اٹیک ہوتاتھاتوکراچی آنے میں گھنٹوں لگتے تھے، ہم نے وہاں این آئی سی ایچ کاسینٹرکھول دیاہے، وفاق نے فنانسز کے حوالے سے سندھ حکومت سیرجوع نہیں کیا ، سندھ حکومت کی اس فیصلیمیں کوئی درخواست نہیں تھی، اصولی فیصلہ وفاق نیکرلیاکہ یہ اسپتال ان کو منتقل کردیے جائیں گے۔مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ کل فردوس شمیم کہہ رہے تھے کہ حالات اورتشویشناک ہیں، میں مانتا ہوں یہ حکومت بار بار یو ٹرن لیتی ہے، 2019میں خود فیصلہ کرتے ہیں یہ اسپتالوں کے بجٹ نہیں چلاسکتے، وفاق کوروناوائرس سے نہیں سندھ حکومت سے لڑناچاہتی ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ نیت ٹھیک ہوتی تووفاق کہتامیں کراچی میں نیااسپتال بناکردیتاہوں، ہم سب کوروناوائرس پرفوکس کررہیہیں، وفاق کوشش کررہا ہے کہ انتظامی معاملات میں دخل کرے اور 3اچھے چلنے والے اسپتالوں کو لے لیا جائے جبکہ ہماریبد ترین مخالف بھی ہماری حکمت عملی کی تعریف کر رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.