سندھ کابینہ میں مزید 8 وزراء شامل ، آج حلف اٹھائیں گے

0 83

سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء آج حلف اٹھائیں گے۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق وزراء کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد کی جائے گی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نئے وزرا سے حلف لیں گے ۔ذرائع کے مطابق متوقع وزراء نثار کھوڑو ، جام مہتاب ڈھر ، مخدوم فخرالزماں ، امداد پتافی ، امتیاز شیخ اور جمیل سومرو شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک خاتون اور اقلیتی رکن اسمبلی کو بھی وزارت دیئے جانے کا امکان ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.