ایران کا اسرائیلی حملے پر بھرپور جواب دینے کا اعلان

0 49

 

ایران کا اسرائیلی حملے پر بھرپور جواب دینے کا اعلان

تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ اگر ایرانی مفادات کے خلاف مزید فوجی کارروائی کی گئی تو فیصلہ کن جوابی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ایران کی ایٹمی سیکیورٹی کے کمانڈر انچارج احمد حق طالب نے کہا کہ صیہونی حکومت نے

 

ایران کی ایٹمی تنصیبات سے متعلق دھمکی دی یا کارروائی کی تو جوہری پروگرام دوبارہ شروع کیا جاسکتا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب تک کافی تحمل کا مظاہرہ کرچکا ہے۔ خطے کی سنگین صورتحال کے پیش نظر تنازع کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقوام متحدہ کو موقع دینے کو تیار ہیں۔اس سے قبل امریکہ نے نیویارک میں موجود ایرانی وزیر خارجہ کے وفد پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ ایرانی وفد اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے اطراف دو بلاک کے اندر تک محدود رہے گا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.