ہماری فورسز اور جوانوں نے ہمیشہ ملک کیلئےقربانیاں دی ہیں،غزالہ گولہ
صحبت پور(بیوروچیف شاہدگولہ)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صوبائی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی محترمہ غزالہ اشفاق احمد خان گولہ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ بلوچستان محترمہ بےنظیرگولہ کی گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظوں میں مذمت۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ غزالہ اشفاق احمد خان گولہ اور صوباٸی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پی پی پی خواتین ونگ بلوچستان محترمہ بےنظیرگولہ نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کے لیے متحد ہے۔ ہم بطور قوم اس طرح کی گھناؤنی حرکتوں سے خوفزدہ یا مایوس ہونے سے انکار کرتے ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ تشدد کی اِن بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد ہماری قوم کے استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانا ہے۔ ہماری فورسز کے جوان انتہا پسند عناصر کے خلاف جواں مردی سے نبرد آزما ہیں اور جواں مردی سےدہشتگردی کےخلاف مقابلہ کررہےہیں اور ہماری فورسز اور جوانوں نے ہمیشہ ملک کےلٸے قربانیاں دی ہیں اور انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاٸے اور اپنے شہید جوانوں بدلہ پوری قوم لےگی اور دہشتگردوں کےبزدلانہ حملے ہمارے جوانوں کےحوصلوں کو پست نہیں کریں گے اور ہمارے جوان دہشتگردی کو شکست دینےکا طریقہ جانتےہیں اورجی پی اے کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنانے والے جوانوں کو سلام پیش کرتےہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف پرعزم موقف اپنایا ہے۔
[…] سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک دشمن عناصر حالات خراب کر رہے ہیں، غزالہ گولہ […]