بلوچستان بجٹ، ترقیات مد میں 191ارب روپے سے زائد جبکہ غیر ترقیاتی مد میں 366ارب روپے سے زائد رقم مختص

0 220

کوئٹہ (آپ ر )حکومت بلوچستان نے ماحول وماحولیاتی تبدیلی کے شعبے کیلئے 29کروڑ روپے مختص کئے ہیں ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق بلوچستان کو ماحولیاتی تغیرات سے ہونے والے شدید تقصانات کا سامنا کر پڑ رہا ہے۔ جس میں خشک سالی سرِ فہرست ہے۔ محکمہ ماحولیات کے ماتحت Environmental Protection Agency صوبہ بھر میں ماحولیاتی معاملات کے حوالے سے صنعتی و پیداوری شعبوں کو ماحولیاتی قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہاہے۔ متعلقہ اسٹیک ہولڈرز،سول سو سائٹی اور میڈیا کے ساتھ مل کرکارروائی کررہا ہے۔ اس کے علاوہ مفاد ِعا مہ کی آگہی کے لیے مضمون نویسی، سیمینار وغیر ہ منعقدکیے گئے۔Integrated Develoment پروگرام کے لیے 10کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے مختلف اسٹیل میلز میں خشک اور گیلے اسکر یبرز کی تنصیف کو یقینی بنایا گیا اس کے ساتھ ساتھ اس محکمے نے 22ملین روپے کا ریونیو صوبائی خزانے میں جمع کیا۔لسبیلہ انڈ سٹریز کے 40%حصے کو بلوچستان انوارمینٹل پروٹیکشن ایکٹ2012کے تحت قانونی بنایا گیا ہے۔ مالی سال 2022-23اس شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 29 کروڑ روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 490ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومت بلوچستان نے بلڈوزر گھنٹوں کیلئے ڈیڑھ ارب ،سولرٹیوب ویلز کی نئی اسکیمات کیلئے57کروڑ روپے مختص کی جبکہ زرعی پیداوار میں اضافے کیلئے کھادسبسڈی کی مد میں610ملین روپے رکھے گئے ہیں ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23 میں بلڈوزر گھنٹوں کے لیے صوبے کے تما م اضلاع کے لیے 1ارب 50کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔صوبے کے مختلف اضلاع میں زرعی سولر ٹیوب ویلز کی نئی اسکیموں کے لیے 57 کروڑ 60لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مستقبل میں کسان کارڈکا اجرا زیرِ غور ہے۔ زمینداروں کو زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے ربیع اور خریف فصلات میں کھاد سبسڈی کی مد میں 610ملین روپے رکھے گئے ہیں۔مجموعی طور پر مالی سال 2022-23میں اس شعبے کے لیے ترقیاتی مد میں 10ارب روپے اور غیر ترقیاتی مد میں 11ارب70کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔حکومت بلوچستان نے ایک ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ اسکیم کیلئے 50کروڑ جبکہ گریجویٹ طلباءکیلئے انٹرشپ پروگرام کی مد میں20کروڑ روپے مختص کئے ۔بجٹ دستاویزات کے مطابق ہماری حکومت ہونہار طلباءکیلئے ایک ارب روپے کی لاگت سے لیپ ٹاپ اسکیم متعارف کرارہی ہے مالی سال 2022-23میں مذکورہ اسکیم کیلئے 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،گریجویٹ طلباءکیلئے انٹرشپ پروگرام کا جلد آغاز ہوگا نئے مالی سال 2022-23 میں اس مقصد کیلئے 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.