جتنا ممکن ہوگا ہم اپنے بلوچستان کے عوام کی خدمت کرینگے، آصف علی

0 282

تفتان(پ ر)ایف سی ساتھ بلوچستان کی خصوصی تعاون سے کمانڈنٹ تفتان رائفلز کی جانب سے تفتان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایف سی ساتھ بلوچستان کی خصوصی تعاون سے کمانڈنٹ تفتان رائفلز نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سکینڈری سکول میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جہاں ڈاکٹر کیپٹن

 

آصف علی نے مختلف قسم کے بیماریوں سے متعلق مریضوں کا چیک اپ کیا میڈیکل میں تفتان اور گرد ونواح کے علاقوں وش آب، تالاب اور سیندک سے سینکڑوں مریضوں نے اپنا چیک اپ کروایا ۔ صوبیدار ایف سی میڈیکل امین اللہ ہیڈ کوارٹر تفتان رائفلز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی بڑی تعداد نے فری میڈیکل کیمپ میں حصہ لیا اس دوران ڈاکٹر کیپٹن آصف علی نے کہا کہ آج ہم نے 413 او پی ڈی کیا ہے جس میں میل 105 ، فیمیل 158 اور چائلڈ 150 کے قریب چیک اپ کیا گیا ایف

 

سی ساتھ بلوچستان دور دراز علاقوں میں وقتا فوقتا فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتا ہے تاکہ جو مریض بڑے شہروں تک ان کی رسائی ممکن نہیں ہوتی ہے ان کا علاج فری میں ہم کر سکیں اور ہماری پوری کوشش ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اور ہم سے جتنا ممکن ہوگا ہم اپنے بلوچستان کے عوام کی خدمت کریں گے عوامی حلقوں نے تفتان میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ایف سی ساتھ بلوچستان اور کمانڈنٹ تفتان رائفلز کو خراج تحسین پیش کیا ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.