امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ثابت ہوگا،مشاہد حسین سید

0 111

 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاہے کہ امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ثابت ہوگا۔امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدے پر پاکستان سے تعلق رکھنے والے ماہر عالمی امور مشاہد حسین سید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، افغانستان کیلئے آج تاریخی لمحہ ہے۔مشاہد حسین سید نے کہا کہ افغانستان میں امن سے خطے کا فائدہ ہوگا، امریکا طالبان معاہدہ خوش آئند ہے، امید ہے امریکا طالبان معاہدہ پائیدار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ امریکا طالبان معاہدے کا کریڈٹ صدر ٹرمپ کو جاتا ہے، جان ایف کینیڈی کے بعد ٹرمپ پہلے صدر ہیں جو امریکی اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.