بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
بھارتی ایئرفورس کا مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ MiG-21 Bisonراجستھان میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی ریاست راجستھان کے ایک مقامی سرکاری افسر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بھارتی ریاست راجستھان کے ضلعے بارمر کے ایک گاو¿ں میں بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لڑاکا طیارے کے گر کر تباہ ہونے کی خبر سامنے
آنے کے بعد وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی ایئرفورس چیف وی آر چوہدری سے رابطہ کیا ہے جنہوں نے وزیر دفاع کو واقعے کے تفصیلات سے آگاہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاحال لڑاکا طیارے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات یا اسباب سامنے نہیں آ سکے ہیں۔