راولپنڈی،کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، سابق کونسلر جاں بحق

0 123

راولپنڈی: کلر سیداں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار جاں بحق ہوگیا، جاں بحق کار سوار کی سابق کونسلر وحید انجم کے نام سے شناخت ہوگئی۔پولیس کے مطابق چیکنگ کیلئے روکنے پر اہلکار پر گاڑی چڑھا دی گئی، جس کے بعد ساتھی نے فائرنگ کر دی۔ زخمی اہلکار حبیب اختر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سی پی او کے مطابق 2 اے ایس آئی اور 3 کانسٹیبلز معطل کر دیئے جبکہ قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، اے ایس آئی عمران خالد اور کانسٹیبل حبیب اختر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ادھر کلر سیداں میں جاں بحق وحید انجم کے ورثا نے احتجاج کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.