پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار صرف آصف زرداری کے پاس ہے ، شاہ محمود قریشی

0 145

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہا ہے کہ واضح ہو چکا پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے بیانیے سے پیچھے ہٹ چکی ہے۔ پیپلز پارٹی میں فیصلے کا اختیار آصف علی زرداری کے پاس ہے ، بلاول بھٹو کے ہاتھ میں کچھ نہیں۔ پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور ضمنی انتخابات میں بھی حصہ لیگی۔

اب استعفوں کی رٹ چھوڑ دیں اور قوم کے ساتھ مذاق نہ کریں۔ اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 31جنوری تک وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ آج کہہ رہا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کہنے پر کبھی استعفیٰ نہیں دیں گے۔عمران خان منتخب وزیراعظم ہیں انہیں عوام کا مینڈیٹ اور اعتماد حاصل ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کبھی سندھ حکومت کی قربانی نہیں دے گی۔استعفے سے متعلق یہ لوگ سنجیدہ ہوتے تو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار نہ کرتے۔ پی ڈی ایم میں مختلف الخیال لوگ این آر او اور مقدمات سے خلاصی کیلئے ایک جگہ جمع ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی کہا ہے کہ اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے

۔ اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ ان کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے۔ مایوسی کا شکار پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔اپوزیشن جماعتیں پاکستان کی ترقی روکنے کے درپے ہیں۔ اپوزیشن کا طرز عمل مکمل طورپر غیر جمہوری ہے۔ بدعنوان عناصرکو لوٹ مارکی دولت بچانے کی فکرہے۔ کرپشن کرنیوالوں کوترقی کے سفرمیں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.