پاکستان کی فضائی حدود افغانستان کے لیے بند نہیں ہیں، فضائی حدود فلائٹس کے گزرنے کے لیے کھلی ہیں، شاہ محمود قریشی

0 129

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کو بتایاگیا ہے کہ پاکستان کی فضائی حدود افغانستان کے لیے بند نہیں ہیں، فضائی حدود فلائٹس کے گزرنے کے لیے کھلی ہیں، تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنا حکومت کی پالیسی ہے، وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات پر زور دیا، بھارت یو این اے سیشن میں جھوٹے بہانے بنا کر پیچھے ہٹ گیا،پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے میں پہل کی اور پلوامہ واقع میں تحقیقات کی پیشکش کی، ایران اہم ہمسائیہ ہے جس کے ساتھ سیاسی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ہرعزم ہیں ۔ جمعہ کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹ میں تحریری جواب میں بتایاکہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات رکھنا حکومت کی پالیسی ہے،وزیراعظم نے اپنے خطاب میں افغانستان کے ساتھ بہتر تعلقات بنانے کے لیے کوشاں رہنے کا عزم دہرایا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ پرامن تعلقات پر زور دیا۔ وزیر خارجہ نے بتایاکہ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ بات چیت کے عمل شروع کرنے کے لیے راستہ نکالنے کی تجویز دی۔ انہوںنے کہاکہ بھارت یو این اے سیشن میں جھوٹے بہانے بنا کر پیچھے ہٹ گیا،پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے میں پہل کی اور پلوامہ واقع میں تحقیقات کی پیشکش کی۔ انہوںنے کہاکہ ایران اہم ہمسائیہ ہے جس کے ساتھ سیاسی تعلقات مضبوط کرنے کے لیے ہرعزم ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر اعظم نے اقتدار سنبھالنے ہی ایران کا دو بار دورہ کیا،ایران کے وزیر خارجہ نے بھی گزشتہ سال پاکستان کا تین بار دورہ کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے اکتوبر 2019 میں چین کا دورہ کیا۔انہوںنے کہاکہ چینی نائب صدر نے بھی مئی 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا،پاکستان کی جانب سے چین کو کشمیر کے حوالے سے بریف کیا گیا،چین اور پاکستان کے مابین مختلف شعبوں میں کل 15 معاہدات ایم او ہوز پر دستخط ہوئے۔افغانستان کیلئے پاکستان کی فضائی حدود کھولنے کے معاملے پر وزیر خارجہ نے بیایاکہ پاکستان کی فضائی حدود افغانستان کے لیے بند نہیں ہیں، فضائی حدود فلائٹس کے گزرنے کے لیے کھلی ہیں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.