کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کے منعقد ہونے والے اجلاس

0 136

کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت مخلوط صوبائی حکومت میں شامل جماعتوں کے مشترکہ پارلیمانی گروپ کے منعقد ہونے والے اجلاس میں یوم آزادی کی تقریبات کو قومی جذبہ کے ساتھ شایان شان طریقہ سے منانے اور اس دن کو کشمیری بھائیوں کی تحریک آزادی سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں 14اگست کو کوئٹہ میںجلسہ عام کے انعقاد اور کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں یکجہتی کشمیر ریلیوں کے انعقاد کا فیصلہ بھی کیا گیا، اجلاس میں کشمیری عوام کی حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے عوام بھی اس جدوجہدکی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں اور ان کی مکمل اخلاقی اور سیاسی حمایت اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور وہ مظلوم کشمیریوں کی آواز دنیا بھر میں پہنچانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اجلاس میں کشمیری عوام پر بھارتی قابض افواج کے مظالم اور کشمیر کی جغرافیائی حیثیت کے خاتمے کے لئے بھارتی حکومت کے مذموم عزائم کی بھرپور مذمت بھی کی گئی اور شہید ہونے والے ہزاروں کشمیری عوام کو سلام پیش کیا گیا، اجلاس میں عوام الناس اور صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی کہ وہ 14اگست کو کوئٹہ کے جلسہ عام او رصوبہ بھر میں منعقدہونے والی ریلیوں میں بھرپور شرکت کرکے دنیا کو یہ پیغام دیں کہ کشمیری تنہا نہیں بلکہ پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ اجلاس میں جلسہ عام کے انعقاد کی تیاریوں کے لئے آرگنائزنگ اور دیگر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور فوری طور پر عوامی رابطوں کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.