پاک افغان سرحدی پٹی پہ کورونا کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے لیویز فورس کی کڑی نگرانی

0 133

نوکنڈی(این این آئی)نوکنڈی سے متحصل پاک افغان سرحدی پٹی پہ کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے لیویز فورس کی کڑی نگرانی،غیر قانونی داخلے پہ 14افغانی باشندے گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیر زمان کی خصوصی ہدایت پہ تحصیلدار نوکنڈی عرفان خلجی نے لیویز فورس کے ہمراہ پاک افغان بارڈر پہ کڑی نگرانی شروع کردی ہے نوکنڈی سے متحصل سرحدی علاقے سے پاکستان میں داخل ہونے والے 14افغانیوں کو گرفتار کرکے لیویز تھانے میں بند کردیا ہے تحصیلدار عرفان خلجی کا کہنا ہے کہ ڈی سی چاغی کی ہدایت پہ پاک افغان اور پاک ایران باڈری علاقوں پہ نگرانی سخت کی ہے کسی کو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے نہیں دینگے اس حوالے سے مسلسل گشت جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.