شاہراہوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو ریلیف ملے گا،محکمہ مواصلات

0 261

کوئٹہ(خ ن)محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے پورے صوبے کے رابطہ سڑکیں اور پل متاثر ہوئے تھے جنہیں محکمہ مواصلات و تعمیرات نے ہنگامی بنیادوں پر بحال کیا انکی تفصیلات کچھ یوں ہے صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والی شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی مجموعی تعداد 571 ہے جنکی لمبائی تقریباً 1386 کلومیٹر بنتی ہے اب تک ان 571 شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں میں سے 534 رابطہ سڑکوں کو ہنگامی طور پر مکمل بحال کر دیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ 37 رابطہ سڑکوں پر بحالی کا کام تیزی سے جاری جنہیں جلد ہی مکمل کیا جاےگا اس حوالے صوبہ بھر کے شاہراہوں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی مانیٹرنگ ہر ضلع کے ضلعی انجینئر آفیسران کے زیر نگرانی 24 گھنٹے کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی ضلع کا رابطہ دوسرے ضلعے اور ان ضلعوں میں اندرونی علاقوں کا رابطہ ایک دوسرے سے منقطع نا ہو بیان میں کہا گیا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کا مقصد صوبے کے تمام اضلاع کے رابطہ سڑکیں اور پل کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بحال رہیں کیونکہ شاہراہوں کی بحالی سے ہی اس سیلابی صورتحال میں سیلاب زدگان کی بروقت اور مو¿ثر مدد کی جاسکتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبے کو درپیش اس مشکل صورتحال میں محکمہ مواصلات و تعمیرات بحالی کے سرگرمیوں میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمٰن کھیتران اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ صوبے کے تمام اضلاع کے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی اولین ترجیح ہونی چاہیے اس حوالے سے صوبے کے تمام اضلاع کے رابطہ سڑکوں اور پلوں کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر تفصیلات محکمہ ہذا لے رہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شاہراہوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو ریلیف ملےگا محکمہ کے انجینئر آفیسران اپنے عملے کے ساتھ محنت اور جانفشانی سے بحالی کے سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر شاہراہوں کی بحالی محکمہ مواصلات کی اولین ترجیح ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں بحالی کی سرگرمیوں میں محکمہ مواصلات و تعمیرات ہراول دستے کا کردار نبھا رہی ہے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے میں متاثرہ رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کو برقرار رکھنا ایک چیلنج سے کم نہیں لیکن اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے محکمہ مواصلات و تعمیرات مستند اور مکمل تیار ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.