خانہ کعبہ میں کورونا پابندیوں کے بغیر نماز جمعہ کا روح پرور منظر

0 107

کورونا وبا کے باعث مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں انتہائی کم تعداد میں ہی نمازیوں کو آنے کی اجازت تھی اور باجماعت نماز میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری تھا۔ یہ پابندیاں ڈیڑھ سال جاری رہنے کے بعد گزشتہ ہفتے ختم کردی گئیں۔

سعودی عرب کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے بعد سے سماجی فاصلے کے اسٹیکرز ہٹا دیئے گئے اور خانہ کعبہ و مقام ابراہیم کے گرد حائل رکاوٹیں ختم کردی گئی تھیں۔

جس کے بعد 17 اکتوبر کو پہلی بار بغیر سماجی فاصلے اور کورونا کی دیگر پابندیوں کے بغیر نماز ادا کی گئی تھی اور پھر سے خانہ کعبہ ’استووا، اقیموا صفوفکم، تراصوا‘ یعنی سیدھے کھڑے ہوجائیں، صفیں درست کرلیں اور کندھے سے کندھا ملالیں کی صداؤں سے گونج اُٹھا تھا۔

آج کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد پہلے اجتماع جمعہ میں بھی خانہ کعبہ نمازیوں سے بھر گیا۔ ویکسین شدہ شہری جوق در جوق مطاف میں داخل ہوئے اور اپنے رب کے حضور نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھے گئے۔ الحمد اللہ اور سبحان اللہ کہتے ایک دوسرے کو مبارک باد دی.

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.