یاسین ملک کوسزا کا فیصلہ کشمیری عوام کے لئے ناقابل قبول ہے،مشعال ملک

0 527

یاسین ملک کوسزا کا فیصلہ کشمیری عوام کے لئے ناقابل قبول ہے،مشعال ملک

لاہور(ویب ڈیسک) یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت کی عدالت کی جانب سے یاسین ملک کودی جانے والی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔

 

مشعال ملک کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکام نے کشمیرکی سب سے طاقت ور اورپرامن آواز کوچپ کرانے کے لئے عدالت پراپنا اثر ورسوخ استعمال کیا۔ یاسین ملک کی جان کو خطرہ ہے۔ درجنوں کشمیری رہنماؤں کو پہلے بھی تشدد کرکے شہید کیا جاچکا ہے یا موت کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

 

مشال ملک کا بیان میں کہنا تھا کہ بھارتی عدالت کی یاسین ملک کوسنائی جانے والی سزا انصاف کا قتل اورناقابل قبول ہے ہم ہارنہیں مانیں گے۔ یاسین ملک کی سزا کے خلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ یکطرفہ ہے اورکشمیری عوام کو کسی صورت قبول نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.