نوڈیرو کے قریب مسلح افراد نے ٹریکٹر ڈرائیور کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر قتل کردیا

1 330

نوڈیرو(نامہ نگار)نوڈیرو کے قریب ملسح افراد نے ٹریکٹر ڈرائیور کو دیرینہ دشمنی کی بناء پر قتل کردیا،نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق نوڈیرو کے قریب بھٹو اسٹیٹ میں پہلے سے گھات لگائے بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے دھان کے فصل کو تھریشر لگا کر رات کو گھر واپس جانے والے ٹریکٹر ڈرائیور امام الدین ناریجو پر فائرنگ کرکے

شدید زخمی کردینے کے بعد فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے اطلاع پر کے ٹی ممتاز تھانے کے پولیس اور ورثہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمی کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیئے نوڈیرو اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا بعد میں پولیس نے نوڈیرو ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا جبکہ ورثہ کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان کو بے گناہ قتل کردیا گیا ہے پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کرے دوسری جانب بتایا جارہا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کی بناء پر پیش آیا ہے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] مسلح افراد کی فائرنگ ،ایک حملہ آور سمیت چارہلاک […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.