علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کے عالمی ریکارڈ کے قریب

0 126

لاہورپاکستانی امپائر علیم ڈار سب سے زیادہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں اور امکان ہے کہ وہ اگلے چند ماہ میں ریکارڈ ساز امپائر بن جائیں گے۔پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ایشیز سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ان کے کیریئر کا 128واں ٹیسٹ میچ ہوگا، اس طرح وہ ویسٹ انڈیز کے مشہور امپائر اسٹیوبکنر کے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچ سپروائز کرنے کا عالمی ریکارڈ برابر کردیں گے۔بکنر نے 1989سے 2009تک امپائرنگ کی تھی اور امپائرنگ کے اسی بلند معیار کی وجہ سے وہ 3 بار آئی سی سی کے بہترین امپائر کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔علیم ڈار کو جنوبی افریقا کے روڈی کوٹزن کے سب سے زیادہ 209 ون ڈے انٹرنیشنل کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کے لیے بھی مزید 4ایک روزہ میچز کی ضرورت ہے۔51سالہ علیم ڈار نے 2 روز قبل لارڈز میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں امپائرنگ کی تھی۔انہیں 126ٹیسٹ، 206ون ڈے انٹرنیشنل اور43ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں امپائرنگ کا اعزاز حاصل ہے۔ آئی سی سی کے ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر علیم ڈار کو ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے بعد لارڈز کے متازع فائنل میں بھی امپائرنگ نہیں دی گئی تھی۔علیم ڈار نے 2007اور 2011کے عالمی کپ کے فائنل میچز میں امپائرنگ کی تھی اور 2007کے فائنل میں کم روشنی کے باوجود کھیل جاری رکھنے کے تنازع کے سبب انہیں اور ان کے دیگر ساتھی امپائرز کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور یہ اسی کا نتیجہ تھا کہ اس کے بعد ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انہیں امپائرز پینل میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔اسی طرح 2015 کے عالمی کپ کے 2 میچوں میں ان کے 2 فیصلے تنقید کی زد میں آئے تھے جس کے بعد وہ سیمی فائنل اور فائنل میں امپائرنگ نہیں کرسکے تھے تاہم مجموعی طور پر علیم ڈار کا امپائرنگ کیریئر بہت شاندار رہا ہے جس میں ان کے درست فیصلے مثال کے طور پر پیش کی یجاتے رہے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.